ابنا: منامہ میں امام صادق (ع) مسجد میں نمازیوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا ہے کہ تکفیری فکر ،اقدامات اور فتوے اسلامی اصولوں کے برعکس ہے۔
بحرین میں پرامن نوعیت کے مظاہرے جاری رکھنے پرزور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام کی انقلابی تحریک جس کا مقصد ملک کے وقار و خودمختاری کی حفاظت کرنا ہے کامیابی تک جاری رہیگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام قائم کرنے میں اصلاحات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
واضح ہے کہ بحرین میں فروری 2011ء سے انقلابی تحریک جاری ہے ۔ عوام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور شاہی خاندان کی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
.....
/169